آئندہ کسی وزیر کو افسروں کے تقرر ‘ تبادلے کا اختیار نہیں ہو گا : بلوچستان ہائیکورٹ
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کا فیصلہ سنایا، درخواست گزار منیر احمد کاکڑ ایڈوکیٹ اور نادر چھلگری ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ کسی وزیر کو افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار نہیں ہوگا ،سینئر پوسٹ پر کسی جونیئر افسر کی تعیناتی غیر قانونی ہوگی ،سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے ٹرانسفر کے اختیارات صرف چیف سیکرٹری کے پاس ہوں گے، ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے اہلیت اور قابلیت کو جانچنے کے لیے 3 رکنی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی بنائی جائے جس کی سفارشات پر تقرریاں و تبادلے ہوںگے۔
بلوچستان ہائیکورٹ