نشتر کالونی‘ رشتہ دار نے مغوی بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا‘ نعش ڈیفنس سے برآمد
لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی سے دو روز قبل اغوا ہونیوالے ساڑھے 5 سالہ بچے کی نعش مل گئی۔ بچے کو اس کے قریبی عزیز نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا اور نعش ڈیفنس سی کے علاقہ مےں وےرانے مےں پھےنک دی تھی۔ پولےس نے ملزم کی نشاندہی پر بچے کی نعش برآمد کی۔ نشتر کالونی کے علاقہ الفتح فلےٹ اٹاری سروبہ کے رہائشی شےر محمد کا ساڑھے 5 سالہ بےٹا جمیل عرف مون دو روز قبل گھر سے چےز لےنے دکان پر گےا مگر وہ واپس گھر نہ آےا جس پر بچے جمیل کی ماں شہلا بی بی نے تھانہ نشتر کالونی مےں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دےا تھا۔ پولیس نے شک کی بنا اسکے رشتہ دارحسنےن کو حراست مےں لیکر تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ وہ جمیل عرف مون کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو گلا دبا کے قتل کردےا اور نعش تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ چاہل میں وےرانے مےں چھپا دی۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ بچے کی ہلاکت کی اطلاع پر گھر مےں کہرام مچ گےا اور ماں صدمے سے بیہوش ہوگئی ہے۔
نعش برآمد