کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی تحریک طالبان بونیر کا اہم کمانڈر گرفتار
کراچی(صباح نیوز) سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان ضلع بونیرکے کمانڈر کو سٹی ریلوے کالونی سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سٹی ریلوے کالونی میں کارروائی کی جس کے نتیجہ میں تحریک طالبان ضلع بونیر کا کمانڈر گرفتار کر لیاگیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے متعددوارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس نے ساتھیوں کیساتھ ملکر بونیرپولیس چوکی کو بم سے اڑایا اور سرکاری اسلحہ لیکرفرارہوئے تھے۔