• news

لندن: میگھن کے زیورات کی کل مالیت ایک ملین پائونڈ تک پہنچ گئی

لندن (اے این این)رائل ویڈنگ جہاں دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی وہیں اس شادی کی شان و شوکت بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی ۔اس شادی میں جہاں نامور شخصیات نے شرکت کی وہیں بیش قیمتی زیورات بھی میگھن کو دئیے گئے جن کے بعد میگھن کے زیورات کی کل مالیت ایک ملین پاونڈ تک پہنچ گئی ہے ۔ بیش قیمتی ہیروں کے زیورات میں انگوٹھیاں ، بریسلٹس، جھمکے ، جیولری سیٹس سمیت کئی دلکش اشیا شامل ہیں ۔میگھن کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت ایک لاکھ چالیس ہزار پاونڈ ہے جبکہ کارٹیئر برانڈ کے دلکش بریسلٹ کی قیمت دو لاکھ 41ہزار پاونڈ ہے اور ملکہ سے لئے گئے ہیروں سے سجے ٹیارا کی قیمت4لاکھ پچاس ہزار پاونڈ ہے۔میگھن کے دلکش جھمکوں کی قیمت60ہزار پاونڈ ہے ، یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ برطانوی شہزادے سے شادی کے بعد اب میگھن ہیروں میں تل گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن