جارحیت کے شکار بچوں کا عالمی دن منایا گیا‘ ماحولیات کا آج منایا جائیگا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کے شکار بچوں کا عالمی دن منایا گیا۔ ماحولیات کا آج منایا جائیگا۔ اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا شکار ہونے والے اور بے گھر بچوںکی تکالیف کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کرنا تھا اس سلسلہ میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگر م سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات ہوئیں۔ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ماحولیات کے حوالے سے کام کرنے والی این جی اوز اور سرکاری سطح پر ماحولیات سے آگاہی کے لئے خصوصی سیمینارز‘ کانفرنس‘ ورکس‘ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔