• news

معاشی ایمرجنسی کے حالات پیدا ہورہے ہیں، شدید ڈیفالٹ کا خطرہ ہے: شیخ رشید

راولپنڈی( آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کے حالات پیدا ہورہے ہیں شدیدخطرہ ہے کہ کہیں ڈیفالٹ نہ ہوجائیں نوازشریف کے جن 2 بچوں کے نام پیسے اور جائیدادیں ہیں وہ پاکستان آنے کانام نہیں لے رہے کل سپریم کورٹ میں ہمارے ماں بچہ ہسپتال کیس کی پھر تاریخ ہے انشا اللہ شیخ رشیدایکسپریس وے اورکالج کی تاریخیں بھی نکلیں گی حلقہ بندیوں کافیصلہ نہیں ہوا لیکن پھر بھی آج این اے 60اور62میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عیدگاہ روڈ پر افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیاشیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال پریشان کن ہے حالات معاشی ایمرجنسی کی طرف جارہے ہیں ڈالر مزید مہنگاہوگا تو لینے کے دینے پڑجائیں گے ان حالات میں شدیدخطرہ ہے کہ پاکستان بیرونی قرضوں میں ڈیفالٹ نہ ہوجائے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے جن 2 بچوں کے نام پیسے اور جائیدادیں ہیں وہ بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اور پاکستان واپس آنے کانام ہی نہیں لے رہے انہوں نے کہاکہ کل 6جون کو سپریم کورٹ میں ہمارے ماں بچہ ہسپتال کی پھر تاریخ ہے انشا اللہ شیخ رشیدایکسپریس وے اورکالج کے تینوں منصوبے مکمل کرائیں گے انہوںنے کہاکہ ابھی تک نہ تو حلقہ بندیاں فائنل ہیں اورنہ ہی ووٹرلسٹیں فائنل ہیں لیکن اس کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں اورآج این اے 60اور62میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ این اے 61سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان الیکشن لڑیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن