• news

لین دین کا تنازعہ، ماموں نے 15 سالہ بھانجے کو سر میں راڈ مار کر قتل کر دیا

لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا میں لین دین کے تنازعہ پر ماموں نے 15سالہ بھانجے کو سر میں لوہے کا راڈ مار کرقتل کردیا اور فرار ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میلسی کا رہائشی 15سالہ زاہد اپنے تین بھائیوں کے ہمراہ چونگی امرسدھو کے قریب رہائش پذیر تھا اور لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ گذشتہ روز زاہد کے ماموں فیاض نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر تلخ کلامی کے بعد زاہد کے سر میں لوہے کا راڈ مار کر اسے شدید زخمی کردیا۔ زاہد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے زاہد کے والد صدیق کے بیان پر ملزم فیاض کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم فیاض تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن