• news

نواز شریف توہین عدالت کیس‘ وفاق سے دو ہفتوں میں جواب طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران پیمرا کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا، عدالت نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں وفاق کو دو ہفتوں تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے کی، نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس پر پیمرا نے جواب داخل کر دیا۔ سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا۔ عدالت کے استفسار پر کہا کہ کہاں ہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل؟ عدالتی حکم پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ تیسری بار نوٹس کے باوجود سیکرٹری اطلاعات نے جواب کیوں جمع نہیں کرایا؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت وفاق کو جواب دائر کرانے کے لئے وقت دے۔

ای پیپر-دی نیشن