کوٹ رادھا کشن: دیرینہ رنجش پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا
کوٹ رادھاکشن/ قصور (نمائندہ نوائے وقت) دیرینہ دشمنی پر دوافراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پویس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاوںگنڈا سنگھ والہ کے احسان نے تھانہ کو ٹ رادھاکشن میںمقدمہ درج کروایا ہے کہ گذشتہ روز اس کا بھائی محمد عرفان اپنے ملازم یقین علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر رقبہ پر گیا جہاں پر دیرینہ دشمنی کے تحت ملزمان چراغ، شہباز، یحییٰ، ابراہیم، اکبر، امانت، یونس، خلیل، اشرف بھی آگئے جنہوں نے فائرنگ کرکے محمدعرفان اور اسے ملازم یقین علی کو قتل کردیا پویس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔