سعودی حکومت نے آب زم زم کی نئی پیکنگ متعارف کرا دی، زائرین کو 200 ملی لٹر بوتلوںمیں ملے گا
مکہ مکرمہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی حکومت نے آب زم زم کی نئی پیکنگ میں فراہمی شروع کر دی حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کے مطابق نئی پیکنگ کا مقصد حرمین شریفین کے زائرین کی آسانی ہے۔ آب زم زم 200 ملی لیٹر کی بوتلوں میں فراہم کیا جائے گا۔ زائرین آب زم زم کیلئے نقالوں سے لین دین نہ کریں۔