• news

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت کیلئے درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بیرون ممالک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں معاونت مانگ لی ہے۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ نہ دینے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد پندرہ ملین ہے لیکن انہیں پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن