• news

ہائیکورٹ کا مشال قتل کیس ایبٹ آباد سے پشاور منتقل کرنے کا حکم

پشاور(صباح نیوز)ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس سے متعلق اس کے والد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیس اے ٹی سی ایبٹ آبادسے اے ٹی سی پشاورمنتقل کرنیکاحکم دے دیا۔درخواست پر سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس یحیٰ آفریدی نے کی جس میں مشال کے والدنے4 ملزمان کاکیس پشاورمنتقل کرنیکی درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ مشال قتل کیس میں ایک ملزم اسدکوپہلے ہی ضمانت قبل ازگرفتاری مل چکی ہے جبکہ مرکزی ملزم عارف سمیت3ملزمان نے درخواست ضمانت دے رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن