• news

احمد یار: شراب کے 4کارخانے پکڑے گئے، 4ملزم گرفتار

احمدیار(صباح نیوز) پولیس کے چھاپے ،شراب کے چارکارخانے پکڑے گئے -4افراد گرفتار 110لیٹرشراب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں73/EB میں تھانہ صدر پولیس نے ملازمین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر شراب کشید کے مختلف کارخانوں پر چھاپے مارکر اعجاز ، منصب علی ، وسیم اور غلام مصطفی کو پکڑکر 110لیٹرشراب اوربھاری مقدار میں لہن برآمد کرلیا ۔ ملزمان عید الفطر پر فروخت کیلئے شراب کشید کر رہے تھے اور اس کو پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن