تنگوانی میں خسرہ کی وبا ء نے ایک اور بچے کی جان لے لی‘ تعداد 30 ہوگئی
تنگوانی (صباح نیوز) تنگوانی میں خسرہ کی بیماری کے باعث ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔تفصیلات کے مطابق کشمور کی تحصیل تنگوانی میں گائوں وزیر خان بجارانی میں خسرہ کے باعث ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ جس کے بعد ایک ماہ کے دوران تنگوانی میں خسرہ کے باعث تیس بچے جاں بحق ہوگئے ۔واضح رہے کہ تنگوانی کے گائوں وزیر خان بجارانی میں دو ہفتے کے دوران خسرہ کے باعث ایک ہی خاندان کے آٹھ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔