• news

ترک وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات:شام سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن +ماسکو(نوائے وقت رپورٹ) ترک وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی تریک وزیر خارجہ کے مطابق مائیک پومپیو سے ملاقات مفید رہی شام کے مسئلے پر بات ہوئی۔ روس کے صدر پیوٹن نے امریکہ اور دیگر ممالک پر جوابی پابندیوں کے بل پر دستخط کردیئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے خلاف غیر دوستانہ رویئے پر ان ممالک سے درآمدات پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔ امریکہ کی زرعی اشیائ، تمباکو اور دیگر چیزیں پابندیوں میں شامل ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن