• news

برکس ممالک منی لانڈنگ ، دہشت گردی کی فنڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کریں :بھارت

پریٹوریا (انٹرنیشنل ڈیسک+ اے ایف پی) جنوبی افریقہ میں برکس ممالک کا اجلاس شروع ہو گیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا سکیورٹی اور ترقی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے۔ بنیاد پرستی کے خلاف بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چین، روس اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی۔ آئندہ ماہ ایسوسی ایشن 25جوہانسبرگ کانفرنس ہو گی۔ مودی کی شرکت متوقع ہے۔ برس ممالک نے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بحث کی۔ جوہری پروگرام پر شمالی کوریا اور امریکہ کی طرف سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو روسی وزیر خارجہ نے سراہا لیکن ساتھ ہی وارننگ دی 100 فیصد یقین نہیں ٹرمپ کم جونگ ملاقات کامیاب ہو گی۔ چین کے ساتھ مل کر اعتماد کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایشیا پیسفک ریجن میں امن، استحکام اور سلامتی کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن