• news

یونائیٹڈ انشورنس کی جانب سے بینکرز اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

لاہور ( بزنس رپورٹر ) یونائیٹڈ انشورنس کمپنی لمٹیٹڈ کی جانب سے ملک کے ٹاپ بنکرز اور کاروباری برادری کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں ملک کے تمام بنکوں کے سینئر نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے کاروبار سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی افطار ڈنر کے موقع پر یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاں شاہد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر مذہبی رنگ لئے ہوئے ایک خوبصورت روایت ہے جہاں مل بیٹھنا اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنا اچھا لگتا ہے انہوں نے کہا کہ میں آنے والے تمام دوست احباب کا مشکور ہوں کہ ان کا تعاون ہمیشہ حاصل رہتا ہے میاں شاہد نے کہا کہ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی سروسز کے بہترین معیار کے ساتھ مزید آگے بڑھ رہی ہے اللہ کے فضل و کرم سے اس وقت یونائیٹڈ انشورنس سیکٹر کی چوتھی بڑھی کمپنی ہے اور یہ ہمارے مطمئن کسٹمرز کے اعتماد کا اظہار بھی ہے ہم انشاء اللہ آنے والے وقت میں اس سے بھی بہتر کارکرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید ترقی کی جانب گامزن رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن