• news

الشفاء ڈرنک (پرائیویٹ) لمٹیڈ نے اپنی پراڈکٹس وِن منرل واٹر، سوفٹ ڈرنک، فریشکا جوس کی فیکٹری کا افتتاح کر دیا

لاہور (پ ر) الشفاء ڈرنک (پرائیویٹ) لمٹیڈ کی پراڈکٹس وِن منرل واٹر، سوفٹ ڈرنک رینج، فریشکا جوسز رینج جس میں اورنج، مینگو، ایپل، پائن ایپل اور گاوا کی فیکٹری کا افتتاح مہمانِ خصوصی سلیم، حاجی خورشید، خلیل اور ملک ریاض نے کیا۔ اس موقع پر C.E.O آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہم نے پاکستان میں پہلی بارGinsing فارمولا متعارف کروایا ہے، جو انسانی باڈی کیلئے بہت فائدہ مند اور مفیدہے۔ ہم نے کوالٹی پراڈکٹس کا آغاز کیا ہے، تمام پراڈکٹس مارکیٹ میں آسانی سے اور انتہائی مناسب قیمتوںمیں دستیاب ہوںگی۔ جنرل مینجر ساجد بخاری نے بتایا تمام پراڈکٹس اعلیٰ کوالٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے حصولِ صحت کے عین مطابق ہیں۔ تقریب میں سیاسی وسماجی مہمانِ گرامی اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن