رنگ و نسل، فرقہ بندی کو پس پشت ڈال کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا: خورشید احمد
لاہور (پ ر) قرآن مجید بنی نو انسان کیلئے ہدایت ہے یہ ماہ رمضان المبارک میں نازل ہوا ہے جس میں روزے فرض کئے گئے روزے تقویٰ کے نیک مشن پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں ہمیں قرآن مجید کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک میں رنگ، نسل اور مذہبی فرقہ بندی سے بلند ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور اسلامی مساوات پر مبنی نظام کی جدوجہد کو کامیاب کرنا ہوگا چوتھے صنعتی انعقلاب کے دور میں قومی ترقی، سلامتی اور سماج میں علم اور سائنس کے حصول اور سماجی انصاف پر مبنی نظام سے ممکن ہے ملک کی سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور میں غربت، جہالت، نوجوانوں کی بے روزگاری اور غیر ملکی قرضوں کی زنجیروں سے قومی معیشت کو آزاد کرانے اور سماج میں غریب اور امیر کے مابین بے پناہ فرق اور ملک میں اشرافیہ کی لوٹ کھسوٹ ختم کرانے کے مقاصد کی ضمانت دینا ہوگی ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک کے موقعہ پر بختیار لیبر ہال میں افطاری کی سادہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے کیا۔