حکومت اوگرا، ارسا باڈیز میں نجی شعبہ کی نمائندگی یقینی بنائے: لاہور چیمبر
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اوگرا اور ارساسمیت اہم باڈیز میں نجی شعبہ کی نمائندگی یقینی بنائے کیونکہ سب سے بڑی سٹیک ہولڈرہونے کی حیثیت سے ہر فورم پر کاروباری برادری کی موجودگی ضروری ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید ، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ اہم فورمز پر کاروباری برادری کو نمائندگی دینے کے بجائے انہیں صرف محاصل وصولی کا ذریعہ سمجھ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کاروباری برادری کو اہم پارٹنرسمجھا اور اعلیٰ سطحی نمائندگی نہیں دی جائے گی تب تک حقیقی معنوں میں کاروبار دوست ماحول پیدا ہونا ممکن نہیں ہے۔ ا