پاکستان ریلوے کا لاہور، نارووال کے درمیان نئی پسنجر ٹرین چلانے کا اعلان
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے لاہور اور نارووال کے درمیان نارووال پسنجر کے نام سے نئی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیاہے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعدایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کی ہدائت پر نارووال ایکسپریس کے اجرا کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے نارووال پسنجر کا افتتاح دس جون کو ہو گایہ ٹرین دس بجے لاہور سے جبکہ دوپہردو بجے نارووال سے روانہ ہو گی۔لاہور سے نارووال کا کرایہ سو روپے ہو گا، ٹرین شاہدرہ، نارنگ، بدوملہی سے ہوتی ہوئی نارووال پہنچے گی۔