• news

اداکارہ زری شریف پرسوں سندس فاؤنڈیشن میں مستحق افراد میں عیدی تقسیم کرینگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زری شریف 7 جون بروز جمعرات سہ پہر چار بجے سندس فاؤنڈیشن میں نادار اور مستحق افراد میں عیدی تقسیم کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ میں ہر سال عید کے موقع پر نادار اور مستحق افراد میں عیدی تقسیم کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عیدی تقسیم کرکے مجھے دلی سکون ملتا ہے۔ میری مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ عید کے موقع پر غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن