• news

حلقہ ارباب ذوق لاہور کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

لاہور(کلچرل رپورٹر) حلقہ اربابِ ذوق لاہورحالیہ سیشن کادسواں اور رمضان المبارک کا تیسرا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس سیکرٹری حلقہ عقیل اختر اور جوائنٹ سیکرٹری بابرریاض نے پاک ٹی ہائوس میں منعقد کرایا۔ تنقیدی اجلاس کی صدارت معروف نقاد، شاعرو استاد ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کی۔ انتظامیہ کی جانب سے افطاری کا انتظام کیا گیا۔ بابر ریاض کی پیش کردہ گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کے بعد صاحبِ صدارت نے تنقیدی اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے واصف اختر کو اپنی نظم پیش کرنے کی دعوت دی۔تنقید کے لیے پیش کی جانے والی تخلیقات میں خالد فاروق کا افسانہ ’’شادی‘‘ اورواصف اخترکی نظم ’’سوچوں کا جنگل‘‘ شامل تھیں۔اظہارِ خیال کرنے والوں میںعاصم بٹ، امجدطفیل، آزادمہدی، سلیم سہیل، عقیل اختر، اظہر حسین، شفیق احمدشفیق، حیدر عدیل، جنید رضا، جہانگیرسندھو و دیگرشامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن