• news

ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ، سرفراز احمد اور شعیب اختر آمنے سامنے آگئے

لیڈز/اسلام آباد(آئی این پی)لیڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کر نے کے فیصلے پر آمنے سامنے آگئے ، قومی ٹیم کے کپتان سرفرازنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کے فیصلے کو درست اور شعیب اختر نے غلط قرار دیدیا ۔ سرفراز احمد کے مطابق میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا لیکن انگلش بولرز نے اچھا کھیلا اس لیے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب شعیب اختر نے کہاکہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ غلط کیا، انہیں بولنگ کرنی چاہئے تھی کیوں کہ انگلش بیٹسمین فارم میں آنے کی جہدوجہد میں مصروف تھے۔

ای پیپر-دی نیشن