عمران خان کے ذکر پر انگریزوں کی بھی آنکھیں جھک جاتی ہیں، عائشہ گلالئی،ریحام کی حمایت
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے عمران خان کا ذکر سننے سے انگریزوں کی بھی آنکھیں جھک جاتی ہیں، انگریز انہیں انکے کارناموں سے جانتے ہیں، ن لیگ والے عائشہ احد کو دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان ریحام خان کو جس طریقے سے دھمکیاں دے رہے ہیں اس کی مذمت کرتی ہوں، عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی سے راہ فرار اختیار کیا، جاوید میانداد نے اپنی کتاب میں لکھا ہے عمران خان کو ہم میٹر کہا کرتے تھے ایسا میٹر جو پیسوں سے چلتا ہے، الیکشن کمشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دو بڑی سیاسی جماعتیں خواتین کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہیں اس پر دکھ ہوتا ہے، وہ لوگ جو وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں وہ قوم کی بہنوں بیٹیوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں ، اکیلی خواتین کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر طلاقوں کا رواج ڈال رہے ہیں، میرا کوئی غلط ریکارڈ نہیں، پارلیمانی کمیٹی کے سامنے عمران خان پیش نہیں ہوئے انہوں نے راہ فرار اختیار کیا، انہوں نے کہا کہ تینوں پارٹیاں مالی اور اخلاقی کرپشن میں ملوث ہیں۔