عمران ریحام نے ہم سے پوچھ کر شادی کی نہ کسی کتاب کی ضرورت ہے: احسن اقبال
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کتاب کی ضرورت نہیں۔ عمران خان اپنی نااہلی اور اناڑی پن سے ثابت کر چکے ہیں وہ ملکی قیادت کے اہل نہیں۔ توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ریحام خان اور عمران خان سابق میاں بیوی ہیں انہوں نے مجھ سے پوچھ کر شادی نہیں کی، ہمیں اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ پر عمران خان کے یوٹرن ان کے اناڑی پن کا ثبوت ہے، ہمیں الیکشن کے لئے کسی سکینڈل کی ضرورت نہیں۔ احسن اقبال نے تحریک انصاف کے الزامات پر قانونی کارروائی نہ کرنے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اہم مسائل موجود ہیں جن کا سدباب ضروری ہے۔