• news

شنگھائی تنظیم کی مشترکہ فوجی مشقیں روس میں ہوں گی‘ پاکستان‘ بھارت بھی شریک ہوں گے

بیجنگ (آئی این پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں روس میں ہوں گی، ان مشقوں میں بھارت اور پاکستان کے فوجی دستے بھی شرکت کریں گے ، یہ پہلا موقع ہوگا کہ بھارت اور پاکستان مشترکہ مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کی مشترکہ مشقوں کی شرکت ان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ان مشقوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد ،تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے ۔ مشقوں کو امن مشن 2018کا نام دیا گیا ہے۔ مشقیں دہشت گردی کے خلاف علاقائی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن