چیف جسٹس کو ملکی قرض اتارنے کیلئے سابق فوجی کی طرف سے بھیجے 5 ہزار روپے واپس بھجوا دیئے گئے
اسلام آباد (آئی این پی+ وقائع نگار خصوصی) ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سابق فوجی نائیک محمد اسلم کی جانب سے ملکی قرض اتارنے کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار کو پانچ ہزار روپے بھجوائے گئے، سابق فوجی کو پانچ ہزار روپے کی رقم شکریہ کے ساتھ واپس کر دی گئی ہے، یہ عمل چیف جسٹس اور عدلیہ پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ منگل کو ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سابق فوجی نائیک محمد اسلم کی جانب سے ملکی قرض اتارنے کیلئے چیف جسٹس کو پانچ ہزار روپے بھجوائے گئے۔ سابق فوجی نائیک محمد اسلم نے چیف جسٹس کو لکھا ہے کہ ملکی قرض اتارنے کیلئے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرا دیں۔