• news

اوکاڑہ: نہری پانی نہ ملنے پر کاشتکاروں کا احتجاج، جی ٹی روڈ بند کر دی

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں کاشتکاروں کا نہری پانی نہ ملنے پر شدید احتجاج، مظاہرین نے جی ٹی روڈ بند کر دی، گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ موٹروے پولیس اور محکمہ انہار کے ایس ای نے کاشتکاروں سے مذکرات کر کے ٹریفک بحال کرائی۔ جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب سینکڑوں کاشتکاروں نے نہری پانی نہ ملنے کی وجہ سے جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ نہری پانی کی عدم دستیابی سے ان کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں جس سے کاشتکار بددلی کا شکار ہو رہے ہیں، کا شتکاروں کے احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ عام ٹریفک کے لئے بند ہو گئی جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کاشتکاروں کے احتجاج پر موٹروے پولیس اور محکمہ انہار کے ایس ای نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور کاشتکاروں کے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوشش کریںگے۔

ای پیپر-دی نیشن