• news

پھلروان‘ عارف والا: گھریلو حالات اور رشتہ کے تنازعہ پر 18سالہ لڑکی سمیت 2خواتین کی خودکشی

پھلروان/عارف والا (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) پھلروان کے نواحی گاؤں سدھو وال میں مہمان آئی لڑکی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ 18سالہ طاہرہ بتول پاہڑیانوالی سے سدھو وال اپنے نانا صدیق کے گھر آئی ہوئی تھی گھر والوں سے رشتے کے جھگڑے پر پستول سے فائر کر کے خود کشی کر لی۔ علاوہ ازیں عارف والا نواحی گاؤں 83\EBکی رہائشی گھریلو خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن