• news

قطر نے روسی میزائلوں کی خریداری پر سعودی دھمکی مسترد کر دی

دوحا (نوائے وقت رپورٹ) قطر نے روسی میزائلوں کی خریداری پر سعودی دھمکی مسترد کر دی۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے میزائلوں کی خریداری کا تعلق ہماری قومی سلامتی سے ہے۔ سعودی دھمکیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں۔ سعودی عرب نے قطر کو فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ جس کے ردعمل میں اب قطر کا جواب سامنے آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن