• news

چین ،بھارت کا مشترکہ ترقی کیلئے تعاون مصبوط کرنے کا اعلان

پریٹیوریا (سنہوا) بھارت اور چین نے مشترکہ ترقی کے لئے تعاون مضبوط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ پوری دنیا کو ہو گا۔ چینی سٹیٹ قونصلر اور ترجمان وزارت خارجہ وینگ نے بریفنگ میں بتایا بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج سے برکس وزرائے خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں۔ اختلافات ختم کرنے کے لئے اتفاق رائے کو آگے بڑھایا ہے۔ مسائل سے بہتر انداز سے نمٹ لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن