• news

مانگا منڈی: تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک جام معمول بن گیا، وارڈنز ڈیوٹی سے غائب

مانگامنڈی ( نامہ نگار) تجاوزات کی وجہ سے مانگامنڈی ہسپتال روڈ اور مانگا منڈی چوک میں گھنٹوں ٹریفک جام، ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈن ڈیوتی سے غائب رہنے لگے۔ شدید گرمی اور رمضان المبارک میں مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو سخت کوفت کا سامنا۔ جامع مسجد چوک کے مین دروازے پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کررکھا ہے۔ نمازیوں کو مسجد میں آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کے مطابق ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے حکومت سے ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کی گئی ہے مگر ٹریفک ملازمین اکثر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتی ہے۔ عوامی، سماجی اور تاجر برادری نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ٹریفک وارڈن کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اور اکثر ٹریفک جام رہنے کا نوٹس لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن