پی ایم اے کا چیف جسٹس کی جانب سے صحت کے اقدامات کا خیر مقدم
لاہور (پ ر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے ہسپتالوں کے اچانک دوروں اور ان کی طرف سے صحت کے معاملات میں لئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید رکھتی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ملک بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی اور میڈیکل ایجوکیشن کا قبلہ درست کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار پی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ صحت کے ارباب اختیار اپنے محکمے کے معاملات درست طریقے سے چلاتے تو چیف جسٹس کی مداخلت کے بغیر ہی ہسپتالوں کا انتظام اور مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی احسن انداز سے چل رہی ہوتی۔