مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی، مخالفین صرف نعرے لگاتے رہے: ملکہ ریاست
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ انتخابات میں سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوجائے گا۔ مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کو فوکس بنایا۔ مخالفین صرف نعرے لگاتے اور احتجاج کرتے رہے۔ عوام ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والوں سے حساب لیں گے۔ مخالفین سندھ اور خیبر پی کے میں پنجاب جیسا ایک بھی منصوبہ دیکھا دیں۔ اقوام متحدہ نے بھی پنجاب کو ترقی میں سب سے آگے تسلیم کیا ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک سے اندھیرے دور کئے۔ ہر پالیسی ملک و قوم کے مفاد اور عوام کی بہتری کیلئے بنائی۔ ہماری قیادت عوام سے مخلص ہے۔ تنقید کرنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں۔ نعروں کو مسترد کردیں گے۔ انتخابات میں جیت صرف مسمل لیگ ن کا مقدر بنے گی۔ ترقی اور خوشحالی کا سفر رکن نہیں دیں گے۔