این اے 80 کی قیادت نے ووٹر کو کبھی عزت نہیں دی: عدنان بلگن
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) امیدوار این اے 80، سابق ممبر پبلک سیفٹی کمیشن پنجاب ، یوسی چیئرمین چوہدری عدنان احمد بلگن نے کہا کہ این اے 80کی قیادت نے ووٹر کو کبھی عزت نہیں دی ، انکی غیر مقبولیت الیکشن سے پہلے ہی عیاں ہو گئی ، آج پارلیمانی بورڈ کے سامنے حقائق پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری محمود بشیر ورک جن چیئرمینوںکی حمایت کا دعویٰ کر ر ہے ہیں ان میں سے اکثریت انکے حلقے سے باہر ہے اور انکے ساتھ نہیںہے انہوںنے اپنے دفتر آنے والے کارکنوں اور ووٹرز کو کبھی عزت نہیں دی ، انہیں ٹکٹ دیا گیا تو وہ کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے ، نیب اور دیگر اداروں کو ان سابق ارکان اسمبلی کے سیکرٹریوں کے اثاثہ جات چیک کرنے چاہئیں جو اربوں تک جا پہنچے ہیں ، شہباز شریف سمیت پارلیمانی بورڈ کی قیادت کو بتائیں گے حلقہ میں انکی مقبولیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ، انہوںنے کہا کہ این اے 80میں مسلم لیگ ن کاووٹ بنک برقرار ہے ، صرف اعلیٰ قیادت کو ایک درست فیصلے کی ضرورت ہے۔