سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں پر بھارتی فائرنگ قابل مذمت ہے: عادل سلیم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سماجی رہنما بیرسٹر عادل سلیم خان نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر اقوام متحدہ اور عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، ایٹمی پاور پاکستان کو کمزور سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں، ہماری ترجیح امن ہے، ہماری افواج ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی اور ہر وقت تیار ہیں، چھوٹی سی چنگاڑی خطہ کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے، بھارتی ہٹ دھرمی خطہ کے امن کے لئے خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت اور شہداء کے ورثاء نے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔