انسانوں کی بجائے اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قوانین سے ہی دنیا پر امن ہو سکتی ہے: کفیل بخاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے کہاہے کہ اللہ کی حاکمیت قائم کئے بغیر دنیامیںامن کی خواہش حماقت ہے، اللہ کا نظام ہی کامیابیوںکوکنارے تک لگاتاہے ،ہم نے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کوآزمالیااب آخرکار قرآنی وآسمانی تعلیمات کی طرف لوٹ کرواپس آجاناچاہئے کہ اسی میںدنیاوآخرت کی کامیابی کا رازمضمر ہے ۔علاوہ ازیںمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ یہ اچھاہے کہ آئندہ الیکشن میںامیدواروںکوآرٹیکل 62-63پرپورااترنے کا بیان حلفی دیناہوگا۔انہوںنے کہاکہ کوئی معیار توآخرہوناچاہئے کہ جن لوگوںنے ملک وقوم کی قیادت کرنی ہے وہ خودبھی کسی معیار پرپورا اترتے ہوں۔