اربوں کے ناجائز اثاثے بنانے والے بے نقاب ہو چکے:ایس اے حمید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما امید وار این اے 81ایس اے حمید ایڈ ووکیٹ نے کہا کہ جھو ٹ کرپشن منی لانڈرنگ اور اربوں روپے کے ناجا ئز اثاثے بنانے کی بنا پر ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو گیا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر رضوان اسلم بٹ امیدوار پی پی 54، سعید بھٹہ امیدوار پی پی 58،عمران مجید، ندیم اشرف کھوکھر، عامر شیخ، شیخ اسلم سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے ان کی 300ارب روپے کی کرپشن بے نقاب کرکے اور سپریم کورٹ سے انہیں زندگی بھر کیلئے نااہل قرار دلوا کر قوم کو خاندانی مافیا سے نجا ت دلا نے کی تحریک سے قوم میں شعور پیدا کیا جس کے نتیجے میں حکمرانوں نے فوج اور عدلیہ پر چڑھا ئی کر دی اور بھار تی مودی کی زبان بو ل کر اپنے عسکر ی اداروں کوبدنام کیا۔