• news

مسلم لیگ(ن) نے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے: چودھری اختر

کامونکے(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر زرداریوں اور مداریوں کا سیاسی مستقبل تاریک کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں نے کیا۔انہوں نے کہاکہ ارض پاک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا مسلم لیگ (ن )کا سنہری کارنامہ ہے میاں برادران نے ہر دور حکومت میں تاریخ ساز اقدامات کر کے قوم کے دل جیتے ہیں مخالفین کی جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست ہی ان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام حق اور سچ کو پرکھنا جانتے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ( ن) ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ای پیپر-دی نیشن