• news

پاکستان نفرت، انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا:میاں عمربشیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ‘سابق ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس میاں عمر بشیر نے کہا ہے کہ نفرت ‘انتشار اور سیاسی بدتمیزی پر مبنی رویے کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا۔ لہذا تمام سیاستدانوں کو باہمی اتفاق رائے اختیار کرتے ہوئے اپنے اپنے سیاسی منشور عوام کے سامنے لائیں تاکہ عوام صحیح انتخابی عمل سے اچھے مخلص عوام دوست بلکہ محب وطن ممبران کا چنائو کر سکیں جو ملک و قوم کیلئے بلاتفریق سچے دل سے خدمت کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی اپنے عظیم رہنما محمد علی جناح کے پاکستان کے دفاع‘ ترقی‘خوشحالی خصوصاً عوام کی بہتری کیلئے قابل قدر خدمات کی انجام دہی ملک وقوم کیلئے قابل فخر بلکہ سرمایہ حیات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن