• news

پیشگوئی کی تھی ریحام اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر کتاب لکھے گی: حنیف عباسی

اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پیشگوئی کی تھی ریحام اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم پر کتاب لکھے گی‘عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا اور اب پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے‘ پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئیے وہ رمضان میں ایک خاتون کے بارے میںجو زبان استعمال کر رہے ہیں‘اگر عمران خان 62، 63 پر پورا اترتے ہیں تو اس ملک کے سارے لوگ صادق و امین ہیں۔ بدھ کو احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پیشگوئی کی تھی کہ ریحام خان اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر کتاب لکھے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا اور اب پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے۔ پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئیے وہ رمضان میں ایک خاتون کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح اور طلاق دونوں کی باہمی رضامندی سے ہوا یہ بہت اچھا ہوا کہ ریحام نے الیکشن سے پہلے عمران کا چہرہ بے نقاب کیا۔
حنیف عباسی

ای پیپر-دی نیشن