کوئٹہ: پولیس گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، اہلکار شہید، 2زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کوئٹہ کے نواحی علاقے ارباب خان روڈ پر پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ارباب خان روڈ پر فاروق مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سعید احمدلانگو موقع پرشہید جبکہ واقعہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،شہید اور زخمی ہونیوالوں کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں پر سعید احمد لانگو کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
اہلکار شہید