• news

اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس: 21 بنک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ احتساب عدالت پیش

سلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ محمد عظیم پر وکیل صفائی کی جرح جاری رہی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار سے متعلق اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ گواہ نے اسحاق ڈار کی بنک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ تینوں نامزد ملزم عدالت میں پیش کیا۔ ملزم سعید احمد حاضری کے بعد وکیل کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئے۔وکیل سعید احمد نے کہا میری طبیعت خراب ہے ڈاکٹر نے چلنے سے منع کیا ہمیں جانے کی اجازت دی جائے جس کے بعد عدالت نے ان کی استدعا منظور کر لی۔ گواہ محمد عظیم نے 21 بنک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ عدالت کو فراہم کیا جن میں 8 الیکٹرانک ٹرانزیکشن شامل ہیں۔دوران سماعت معاون وکیل معظم حبیب کا موبائل بول پڑا جس پر عدالت نے وکیل معظم حبیب کو دو ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزم صدر نیشنل بنک سعید احمد کی بریت کی درخواست 13 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
اسحاق ڈار کیس

ای پیپر-دی نیشن