• news

مشتاق رئیسانی کیخلاف کرپشن کیس بلوچستان ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل2رکنی بنچ نے کرپشن میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین جبکہ مشتاق رئیسانی کی جانب سے ایاز ظہور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے دلائل مکمل کرلئے اور عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن