• news

نیٹو نے قطر کی اتحاد میں شمولیت کو خارج از امکان قرار دیدیا

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) عرب میڈیا کے مطابق نیٹو نے قطر کی اتحاد میں شمولیت کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ نیٹو ترجمان نے کہا کہ نیٹو اتحاد صرف امریکہ اور یورپی ممالک پر مشتمل ہے۔ نیٹو آئین یورپ‘ امریکہ سے باہر ممالک کی شمولیت کی اجازت نہیں دیتا۔ قطر نیٹو کا قدیم اور انتہائی اہم شراکت دار ہے۔ قطر کے وزیر دفاع خالد لعطیہ نے نیٹو اتحاد میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن