• news

گوئٹے مالا: آتش فشاں کی تباہ کاریوں کے دوران چند ماہ کی بچی کو زندہ بچا لیا گیا

گوئٹے مالا سٹی(آن لائن)وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریوں کے دوران امدادی کارکنوں نے چند ماہ کی بچی کو زندہ بچا لیا ہے،جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جبکہ آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ترجمان گوئٹے مالا نیشنل سول پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امدادی کارکن راکھ میں دبے گھر سے بچی کو گود میں اٹھائے نکل رہا ہے جبکہ گھر میں موجود دوسرے افراد کو بھی نکال لیا ہے۔دوسری جانب دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 40کلومیٹر دور آتش فشاں فیوگو پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی،حکام کے مطابق 200 کے لگ بھگ افراد لاپتہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن