• news

عمران خان 5برس جھوٹ بولتے رہے‘ عوامی خدمت میں ناکام رہے: خالد جوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء محمد خالد جوئیہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 165 ریحام خان کی کتاب میں ایسی کون سی بات لکھی گئی ہے کہ کتاب آنے سے قبل ہی پی ٹی آئی خوف میں مبتلا ہو چکی ہے عمران خان اپنی ذاتی شادی شدہ زندگی کے درمیان جھوٹ اور الزام لگانے سے باز نہیں آئے جس کی وجہ سے وہ خوف زدہ ہیں ۔ عمران خان پانچ سال سے عوام سے جھوٹ پر جھوٹ بولتے آ رہے ہیں۔ جنگلا بس کہنے والوں نے جنگلا بس شروع کی وہ بھی آج تک مکمل نہ کر سکے اقتدار ملنے سے قبل ہی عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے سو دن کا پیکج دے دیا ہے اب کے بار کے پی کے کی عوام بھی ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی کیونکہ عوام اب باشعور ہو چکی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت جاری رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن