تحریک انصاف کا مشن فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے: رانا وحید
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر و امیدوارپی پی 143رانا وحیداحمد خاں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بنیادی مشن ناانصافی ، کرپشن ، معاشی ناہمواری سے فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے تحریک انصاف کی طرف سے کھڑے ہونے والے امیدوار محب وطن مخلص اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے جذبہ سے معمور ہیں آپ کی دعاؤں سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے علاقہ اور عوام کی خدمت کی تاریخ رقم کروں گاوہی نمائندہ نمائندگی کاحق احسن طریقے سے اداکرسکتا ہے جوعلاقہ کی بہتری اور عوام کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے ہم نعروں دعوؤں کی سیاست نہیںکرتے بلکہ عملی طورپر خدمت کرتے ہیں ہم ایک ترقیاتی انقلاب لائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاروق آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی حاصل کرکے گزشتہ 5برسوں تک اقتدار میں رہ کر قوم کو لوٹنے والوں کا یوم حساب دور نہیں 25جولائی پی ٹی آئی کی جیت کا دن ہے پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے کرپٹ عناصر اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیل جائیں گے ۔