2018ء کاالیکشن عوامی طاقت سے تحریک انصاف جیتے گی: عرفان علی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وحلقہ پی پی 139 کے امیدوار چودھری عرفان علی ورک نے کہا ہے کہ حقیقی تبدیلی کیلئے ابھی بڑا معرکہ باقی ہے جو 2018کے انتخابات کی شکل میں سامنے ہے یہ معرکہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر تحریک انصاف جیتے گی (ن) لیگ کی باقیات سے نجات اور اداروں کی تنظیم نو کے بغیر پاکستان میں حقیقی جمہوریت قائم ہو گی نہ عوام کو انکے بنیادی حقوق ملیں گے،عوام ریاست مدینہ جیسا انتظامی ماڈل چاہتے ہیں جس کیلئے پی ٹی آئی کی انتخابی عمل میں کامیابی لازمی ہے۔